روسی پارلیمان کے ایوان زیریں یا دُوما نے اب تک وزیر اعظم چلے آ رہے دیمیتری میدویدیف کی دوبارہ اسی عہدے پر صدارتی نامزدگی کی اکثریتی رائے سے توثیق کر دی ہے۔

میدویدیف دو ہزار بارہ سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور چوتھی مرتبہ ملکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ولادیمیر پوٹن نے انہیں پیر کے روز دوبارہ سربراہ حکومت نامزد کر دیا تھا۔ میدویدیف کی نامزدگی کے حق میں 374 اور مخالفت میں 56 ارکان پارلیمان نے اپنی رائے دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY