وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت آنے پر وزارتِ دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔












