شریف و ذلیل میں فرق انسانی حُرمت کا ہے

0
1201

معاملہ جو بھی ہو ۔ ۔ ۔ ہم اپنے کردار کے ذمہ دار و جوابدہ ہیں ۔ ۔ ۔ شریف و ذلیل میں فرق انسانی حُرمت کا ہے ۔ ۔ ۔ شریف اس لیے شریف ہے کہ وہ خود صاحبِ حُرمت ہے ۔ ۔ ۔ ذلیل اس لیے ذلیل ہے کہ وہ خود انسانی حُرمت سے محروم ہے تو جو خود محترم نہیں وہ دوسرے انسان کو کیونکر احترام دے سکے گا ۔ ۔ ۔ اگر شریف اپنے گفتار و افعال سے اپنی حُرمت پامال کر دے تو وہ زلیل کی طرح پست ہو جائے گا اور ذلالت کے خلاف احتجاج کا جواز کھو دے گا ۔ ۔ ۔ کہ بے حُرمتی کرنا دراصل ذلیلوں اور نابکار و بدکارو افراد کا شریفوں کے سامنے اظہارِ عجز و شکست ہے ۔ ۔ میں بارہا یہ عرض کر چکا ۔ ۔ ۔ کہ آپ اختلاف کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ اعتراض کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ سوال کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ یہاں تک کہ نفرت و دشمنی کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ لیکن بے حُرمتی نہیں کر سکتے ۔ ۔ ۔ انسان کی دشمنی وا اظہارِ نفرت کے طریق و انداز بھی اُس کی انسانیت کی طرح بلند ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ کہ یہی صفتِ حُرمت ہی گوشت پوست کے چلتے پھرتے ہوئے حیوان کو انسان بنائے رکھتی ہے ۔ ۔ ۔ کسی بھی صورت انسان کی بے حُرمتی نہیں کر سکتے ۔ ۔ ۔ یہ صریح فعلِ جہالت ہے ۔ ۔ ۔ اور جہالت کیلئے خاموشی بہترین انتقام ہے ۔ ۔ ۔
————–
جسٹن سنو

SHARE

LEAVE A REPLY