پی ٹی آئی میں وفاق اور 2صوبوں میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل

0
823

تحریک انصاف کی قیادت نے وفاق ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کےلئے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نےوزیراعظم عمران خان کے ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کو بھی حتمی شکل دیدی ہے ۔

کل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںعمران خان کو وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد کیا جائے گا،ساتھ ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے نام سامنے آجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے این اے 247 کراچی سے کامیاب ہونے والے ڈاکٹر عارف علوی مضبوط امیدوار ہیں ،اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا نام بھی زیر غور رہا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کےلئے شہریار آفریدی اور زرتاج گل میں سے ایک نام فائنل کرلیا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY