امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔
یوکرین روس کشیدگی کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روس اگلے ہفتے یا کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، گزشتہ دنوں روس اور اس کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں












