مائنس نواز فارمولہ، غیرآئینی اقدام قبول نہ کرنے پراتفاق

0
654

لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں مائنس نواز فارمولہ اور غیرآئینی اقدام قبول نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

مسلم لیگ ن کے بڑے، لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پاس پہنچ گئے، جہاں آج اہم بیٹھک ہو ئی ۔

اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کی خبریں افواہیں ہیں، ان شاء الله نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، حکومت سے ایک دن کی چھٹی لے کر آیا تھا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف پارٹی لیڈر ہیں ،ان ہی کے مشوروں سے ہر بات طے ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY