برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سر انجام دیا۔
شاہین آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔












