پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے حقوق کے لیے یکم مئی سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ 3 مئی عالمی یوم صحافت پر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، 13 مئی اور 20 مئی کو ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔












