پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں: گورنر پنجاب

0
791

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ تحریک انصاف کو کوئی دیوارسےنہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) لیگ کےاتحادی ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات جاری ہیں، ابھی تک پیپلزپارٹی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم امپورٹ کرنا پڑتی ہے، زراعت کےحوالے سے پالیسیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے۔

سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ تحریک چلانے سے ملک اور عوام کا ہی نقصان ہوگا، سی ای سی فیصلہ کرے گی کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، آج کے دن تک سی ای سی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY