سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا آڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے جس میںہو نے کہا ہے کہ وہ آج گرفتاری دے دیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی مادری زبان میں آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے، جہاں سے پارٹی نےفیصلہ کیا، وہاں سے گرفتاری دینے جارہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سارا ہزارہ مسلم لیگ ن سویپ کریگی، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ کارکن ہوں ، ن لیگ کے لیے ووٹ مانگوں گا۔
انہوں نے سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔













