نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

0
2718

سابق وزیراعظم نواز شریف آجاحتساب عدالت میں پیش ہوں گے تاہم ان کے بچوں کا عدالت کے روبرو پیش ہونے کا امکان نہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم، ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز سمیت داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ذاتی حیثیت میں کل پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل شام لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت کی
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف  احتساب عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے تاہم ان کے بچوں کا عدالت کے روبرو پیش ہونے کا امکان نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے درمیان مشاورت کے دوران احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور آئیں  جب کہ عدالت میں  نواز شریف کے بجائے ان کے وکیل کے پیش ہونے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت نواز شریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف منگل کو پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسی روز پارٹی کی جنرل کونسل انہیں صدر منتخب کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY