یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے کہا ہے کہ بریگزٹ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا خاتمہ برطانوی وزراء کے استعفوں سے ممکن نہیں ہے۔
ٹُسک نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیاستدانوں کا آنا جانا ایک معمول کا عمل ہے لیکن کئی ایک رخصت ہوتے وقت اپنے لوگوں کے لیے مشکلات چھوڑ جاتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے پر کہا تھا کہ بریگزٹ کا مسئلہ ابھی بھی اپنے حل سے بہت دور ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ ڈیوس کے استعفے کے ساتھ بریگزٹ کا معاملہ ختم نہیں ہوا ہے۔










