شہداء مستونگ کےورثاء کیلئے15 لاکھ اور سرکاری ملازمت

0
898

حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ کے شہدا کے لواحقینکیلئےپندرہ پندرہ لاکھ روپے،، شدید زخمیوں کیلئےپانچ پانچ لاکھ اور عام زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کے معاوضے جبکہ شہداء کے ورثا کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے بعد پورا بلوچستان اور ملک غم سے گزر رہاہے ۔ ان واقعات میں بدقسمتی سے ہمارے ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال ہورہی ہے اور ہمارے اپنے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مستونگ واقعہ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ان کا مزیدکہنا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ہم دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY