روسی علاقے سائبیریا میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہفتے کے روزیہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی اس ہیلی کاپٹر کے پر ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے پروں سے ٹکرا گئے۔
دونوں ہیلی کاپٹر ایک ہی ہیلی پیڈ سے یک بعد دیگرے اڑے تھے۔ ہلاک افراد میں 15مسافر اور عملے کے 3ارکان شامل تھے۔












