امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پوٹن اور ٹرمپ کی طے شدہ ملاقات کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ملاقات 16 جولائی کو فِن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہونا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY