عمران کو حلف سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

0
629

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY