اتحادوں کی بجائے بااختیار اقوام ورلڈ آرڈر کی بنیاد ہونی چاہییں، ٹرمپ

0
641

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے یوکرائنی صورت حال، شمالی کوریائی جوہری ہتھیار سازی اور بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اس تقریر میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر اپنے خودکش مشن پر ہیں اور اقوام عالم کو اس ملک کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا چاہیے۔ اس تقریر میں انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے۔

ایرانی حکومت کو ٹرمپ نے ایک بے رحم حکومت سے تعبیر کیا ہے۔ اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی ورلڈ آرڈر کا اب اتحادوں کی بنیاد پر تعین کرنا ضروری نہیں بلکہ یہ ذمہ داری بااختیار حکومتوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے دورِ صدارت میں امریکی مفادات کا تحفظ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY