آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبُل کو اپنی سیاسی جماعت میں قیادت کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بدھ بائیس اگست کو کم از کم دس وزراء نے مستعفی ہونے کی پیش کش کی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنی جماعت لبرل پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ پیٹر ڈَٹن کے چیلینج کا سامنا کرتے ہوئے انہیں شکست دی تھی۔ لبرل پارٹی میں اس بحرانی صورت حال کی وجہ اندرونی اختلافات اور وزیراعظم ٹرنبُل کی عدم مقبولیت خیال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پیٹر ڈَٹن کو لبرل پارٹی میں مزید حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کا الیکشن ہارنے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY