اگر آپ کا بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہے یا آپ کو دل کی تکلیف ہے تومتواتر کیلے کھانے سے آپ کی تکلیف میں کمی واقع ہو سکتی ہے،بلند فشار خون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفید ہے ۔
کیلے دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے جس میں وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے،
کیلے میں ایک کیلےمیں تقریبا 400 ملی گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور دل کے افعال کی درستگی کے لئے نہائیت اہم ہے۔
کیلے سے ہائی بلڈ پریشرکوکنٹرول کرنے کا عمل کیا ہے؟
کیلے میں موجود پوٹاشیم انسانی جسم میں موجود نمک کی زیادہ مقدار پر اثر انداز ہو کر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدگار ثابت ہوتا ہے۔ نمک کھانے سے خون میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں۔
گردے ہمارے جسم کا اہم عضو ہے جو خون کی صفائی کرکے دوبارہ جسم میں گردش کے لئے بھیجتے ہیں اور زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرتے ہیں۔کیلے کھانے سے گردوں پر خون کا دباؤ کم کر کے خون کو صحت مند سطح پر آتا ہے۔
کچھ افراد کیلے کھانے سے اس لئے اجتناب برتتے ہیں کیونکہ ان میں غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ کیلا وزن بڑھانے کا سبب بنتا ہے جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کھانے سے وزن قطعی نہیں بڑھتا۔
کیلا فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ ایک تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد توانائی کی بحالی کے لئے کافی ہیں۔












