طالبان نے غزنی شہر پر دوبارہ حملہ کر دیا

0
650

غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن ناصر احمد فقیری نے بتایا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شہر کی کئی چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔ فقیری کے مطابق بعض مقامات پر شدت پسند شہری حدود میں بھی داخل ہو گئے ہیں اور حکومتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

صوبائی کونسل کے رکن کے مطابق یہ حملے سابقہ حملوں کی طرح طاقتور نہیں تھے لیکن لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔ دوسری جانب غزنی کے گورنر کے ترجمان نے حملوں کی تردید کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY