وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مردم شماری پر سندھ حکومت کو شدید تحفظات ہیں، جن سے وفاق کو آگاہ کردیا، زلمے خلیل زاد امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری پر حکومت سندھ کو سنجیدہ نوعیت کے تحفظات ہیں، اپنے خدشات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا، وفاق نے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ نہیں کر رہے، سندھ حکومت سبسڈی دے گی، عید پر ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا دیتے ہیں، جو بھی ٹرانسپورٹرز ایسا کام کریں گے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY