حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بازار نہیں کھلے گا، یہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) وفاقی ادارہ ہے، جسے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ہیڈ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس کے تمام فیصلے صوبوں نے قبول کیے ہیں۔












