وزیر یلوے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے کراچی پہنچے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پندرہ لاکھ اور زخمیوں کو ساڑھے تین لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر ریلوے نے تحقیقات کا بھی وعدہ کیا۔
سعد رفیق نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ حادثہ پیش کیسے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ ڈرائیور نے سگنل فالو نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے ریلوے نظام کی فرسودگی کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے ملازمین کی بڑی تعداد کے گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کا انکشاف بھی کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے پہلے ریلوے کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا اور پھر ابتری کا ملبہ بدقسمتی اور نچلی سطح کے اہلکاروں پر ڈال دیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کچھ ایکشن ضروری ہیں، اگر کوئی احتجاج کرے گا تو پکڑا بھی جائے گا۔ –












