نماز فجر کے بعد واک پہ جانے سے پہلےحسب عادت فون دیکھا تو خبر غم قبلہ صفدر ہمدانی سے ملی
“اے حسرتا کہ آج لو سلمان بھی گیا”
انا للہ وانا الیہ راجعون
استاد المکرم سید سلمان المعظم رب کے حضور پیش ہوگئے
باہر آسمان برس رہا ہے اور کپکپاتے ہاتھوں سے لفظ ٹوٹ رہے ہیں …..
استاد المکرم آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے استاد قبلہ فخر عالم نعمانی بھی اس بات پہ یاد آۓ کہ بیٹا مائیکروفون پر لفظ نہیں ٹوٹنا چاہیے اب انہیں کیسے کہوں کہ بہت کچھ ٹوٹ گیا ہے بیماری میں بچی کچھی ہمت بہر حال ابھی قائم
کیا یاد کروں کیا بھول جاؤں حال احوال پوچھنے میں پہل ہمیشہ انہوں نے ہی کی.
دعاۓ مغفرت آمین ثم آمین













