نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی جب کہ اسٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا، یہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کو آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ہاکی کے مقابلے شیڈول کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف کا کہنا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بہتر تربیتی سہولیات میسر آنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے معیاری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY