امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سترہ سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد کے قریب سمجھے جانے والے مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔

القحطانی کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن کے مطابق القحطانی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

علاوہ ازیں خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY