ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر برطانوی پارلیمان مجوزہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیتی ہے تو پھر یورپی یونین ریاستیں اسے تبدیل کرنے پر رضامند نہیں ہوں گی۔ روٹے کا کہنا تھا کہ اس بات کا قطعاﹰ امکان نہیں ہے کہ یورپی یونین ممالک ان تجاویز میں اہم تبدیلیاں کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس ڈیل کے حوالے سے طویل مذاکرات کیے گئے ہیں اور اس میں تمام فریقین کی شراکت رہی ہے لہذاٰ کسی قسم کی بڑی تبدیلیاں کرنا یورپی یونین کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY