نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے 59 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم نے 144 رنز بنالئے جبکہ ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
ابوظہبی اسٹیڈیم میں سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں مہمان نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے 63 رنز کی بدولت ٹوٹل کو 153 تک پہنچایا، یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2، 2 شکار کیے۔
جواب میں قومی ٹیم کو 27 رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، امام الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ ٹوٹل میں 20 رنز کا اضافہ کر سکے۔ کھیل کا دوسرا روز شروع ہوا تو قومی بلے باز جم کر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے، حارث 34 جبکہ اظہر علی صرف 22 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ اسد شفیق اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔












