روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی جو آج جمعرات کو شائع ہوا ہے۔
پوٹن کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ روس کے خلاف درجنوں پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ پوٹن کا یہ بیان رواں ماہ جاپان میں ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں پوٹن کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔













