ملائیشیا میں22ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔اس میلے میں شرکت کے لیے40مختلف ممالک سے 230پتنگ بازٹیموں اور انفرادی حیثیت میں یہاں پہنچے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی پتنگ بازوں نے بھی شرکت کی۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی پتنگ میلے میں اس سال سینکڑوں منفر انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظرآئیں۔میزبان ملک ملائیشیا، سنگاپور،جاپان ،امریکا ،فرانس اور نیوزی لینڈسمیت مختلف ممالک کی کئی ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس پتنگ میلے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں مقامی افراداور سیاحوں نے بھی یہاں کارُخ کیا

SHARE

LEAVE A REPLY