طالبان نے دو مزید اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان میں ایک غور صوبے کا تیورہ ضلع ہے اور دوسرا فریاب صوبے کا ضلع کوہستان۔ طالبان تحریک کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تیورہ اور کوہستان پر قبضے کی تصدیق کی ہے۔
غور صوبے کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ محمد مہدوی کا کہنا ہے کہ طالبان نے ضلع تیورہ پر قبضے کے لیے جمعرات کو حملہ کیا۔ جبکہ صوبہ فریاب کے ضلع کوہستان پر طالبان نے گزشتہ روز قبضہ کر لیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان جاوید بیدار کے مطابق کئی طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی صبح کئی سمتوں سے ضلع کوہستان پر حملہ کیا۔












