پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ پر مبنی قرار

0
782

پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ جھوٹ قرار دیدیا۔ پاک فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 بھارتی طیارے گرانے کے آپریشن میں ایف سولہ طیارہ اڑایا ہی نہیں گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انڈین میڈیا کی جانب سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعوی بے بنیاد ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 2 بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں ایف سولہ طیارہ استعمال نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ان بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا جو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دو بھارتی پائلٹ گرفتار بھی کئے گئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرایا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی اطلاع ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY