پانچ روزہ ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب پیر کو

0
753

اسلام آباد۔ ثقافتی قونصلیٹ ، جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام پانچ روزہ ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب بروز پیر مورخہ 11دسمبر 2017کو بوقت چار بجے شام پی این سی اے آڈیٹوریم ، ایف فائیو ون ، اسلام آباد میں ہوگی

فلم فیسٹیول کی تقریب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ثقافتی قونصلر شہاب الدین داریی خطبہ استقبالیہ جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ کلمات تشکر پیش کریں گے۔ تقریب کی صدارت سفیر اسلامی جمہوریہ ایران مہدی ہنر دوست کرینگے۔ ایرانی فلم فیسٹیول میں ایرانی سینما انڈسٹری کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شرکت کریگا، جس میں فلم پروڈیوسرز اور ایرانی فلمی اداکار شامل ہونگے، اس وفد کی قیادت فلم پروڈیوسر علیرضا رضا داد کرینگے۔

پانچ روزہ فلم فیسٹیول کے دوران پانچ ایرانی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں پہلی دو مورخہ 11اور 12دسمبر کو پی این سی اے جبکہ دیگر تین فلمیں سہ پہر تین بجے 13، 14اور 15دسمبر کو لوگ ورثہ اسلام آباد میں عوام کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان پانچ فلموں میں بادیگارد، یہ حبہ قند، رخ دیوانہ، کفشھایم کواور خیلی دور خیلی نزدیک شامل ہیں، جو انگلش اردو سب ٹائٹیل کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ ان پانچوں فلمیں میں ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر رضا میر کریمی کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم بھی شامل ہے۔

این ایچ نقوی

SHARE

LEAVE A REPLY