امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے پانچ انتہائی مطلوب کمانڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جمعرات دس مئی کو کیے جانے والے ٹویٹ میں امریکی صدر نے کمانڈروں کی گرفتاری بارے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ دوسری جانب عراقی حکومتی ذرائع نے بھی ان کمانڈروں کے گرفتار ہونے کے حوالے سے صرف اتنا کہا ہے کہ یہ سبھی انتہائی مطلوب افراد میں سے ہیں۔

بغداد کے حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان گرفتار شدگان میں داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی شامل نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY