سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے تاہم ایران کی جانب سے جوہری بم بنائے جانے کے جواب میں سعودی عرب بھی جتنی جلد ممکن ہو سکا جوہری بم کا حصول یقینی بنائے گا۔

ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ایران سعودی عرب سےمعاشی اورعسکری حیثیت میں ابھی کم تر ہے لیکن اس کم تری کو وہ جوہری ہتھیار بنا کر برابری کی سطح پر آنا چاہتا ہے توایسی صورت میں ہم بھی جوہری ہتھیاروں کا حصول جتنی جلد ممکن ہوا یقینی بنائیں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کو زبردست تنقید کابھی نشانہ بنا یا۔امریکی ٹی وی کو دیا جانے والا مکمل انٹرویو اتوار کے روز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY