وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر ا ینگلا مرکل نے ٹیلی فون کرکے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
اینگلا مرکل نے کہاکہ جرمنی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا اورعلاقائی وعالمی امور پر مل کر کام کرنا چاہتاہے۔
وزیراعظم عمران خان نےافغان امن عمل اور بھارت کےساتھ تنازعات کے حل کےلیے جامع مذاکرات کی بحالی کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کےمطابق جرمن چانسلر نےکہاکہ جرمنی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا اورعلاقائی وعالمی امور پر مل کر کام کرنا چاہتاہےاوردو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرناچاہتاہے۔
ترجمان کےمطابق وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کاشکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان جرمنی سے طویل المدتی شراکت داری پر مبنی باہمی تعلقات بڑھانے کا خواہش مند ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اورآٹو موبائلز اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
ترجمان کاکہناہےکہ وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو خطے کی مجموعی صورتحال پر بریف کیا اورافغان امن عمل کی اہمیت اور بھارت سے تعلقات پر بھی بریف کیا۔
ا ینگلا میرکل نےوزیر اعظم عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جس کووزیراعظم نےقبول کرلیا۔












