ڈچ حکام کے مطابق ہالینڈ میں ترکی کے ایک قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈچ دفتر استغاثہ کے مطابق یہ افراد روٹرڈم میں قائم ترک قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ایک بیان کے مطابق ان مراکشی نژاد ڈچ شہریوں کو 2017ء میں گرفتار کیے گئے ایک ملزم سے ملنے والی معلومات کے روشنی میں حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے تین افراد کو ہالینڈ سے جبکہ چوتھے کو بیلجیم سے گرفتار کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY