فاٹا اصلاحات کے حمایتی گروپ کے قائد قبائیل الحاج شاہ جی گل افریدی ایم این اے ساجد حسین طوری ایم این اے شہاب الدین کا اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تب تک چھین سے نہیں بیھٹےگےجب تک فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق نہ دلوا دیں ۔اور عید کے بعد ہم حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرے گی
ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گروپ کے تینوں ممبر فاٹا کے ہر ایجنسی کا دورہ کرےگے جس میں وہ آئندہ کے لئے لائحہ عمل اوراسلام آباد میں دھرنا دینے کے لیے عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات میں ایک اور اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ ہر ایجنسی کے دورے کے دوران وہ تمام موجودہ اور سابقہ پارلیمنٹیرینزجو اپنی زاتی مفادات کےلیےاصلاحات کی مخالفت کر رہےہیں ان کو بے نقاب کرےگے،تاکہ وہ لوگ مستقبل میں فاٹا کے عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب نہ ہو۔
جابر حسین













