نواز شریف جناح ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل

0
728

سابق وزیراعظم نواز شریف گیارہ روز علاج کے بعد جناح ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو گئے۔ ضمانت مسترد ہونے پر شہباز شریف کہتے ہیں کہ مشاورت کر رہے ہیں، ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہوئی تو انہوں نے جناح ہسپتال سے واپس جیل منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر لیگی کارکنوں نے شدید نعرہ بازی کی۔ اس سے قبل جناح ہسپتال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ ضمانت مسترد ہونے کی خبر پر ان کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ لائحہ عمل کیلئے بات چیت کر رہے ہیں جو بھی ممکن ہوا قانونی راستہ اپنائیں گے۔

مریم نواز بھی نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال آئیں مگر میڈیا نمائندوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY