کراچی شہر کے متعدد مقامات پر جاری دھرنا اور احتجاج ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے متعدد علاقوں میں جاری دھرنا اور احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ، نادرن بائی پاس، کورنگی کراسنگ پر احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا گیا ہے۔
پی آئی ڈی سی ملیر مندرمرغی خانہ اور لیاری میران ناکہ پر بھی احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی تک ٹریفک کی روانی بحال ہے جبکہ ایف ٹی سی سے کالا پل کی طرف بھی سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔













