مریم نواز کی پیشی، حسین نواز کی وجہ سے ہے’

0
183

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی ان کے بھائی حسین نواز کی وجہ سے ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج شریف خاندان کے مالی معاملات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے تین نسلوں کا نہیں صرف نواز شریف کا حساب مانگا تھا، تینوں نسلوں کا حساب شریف خاندان نے خود دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف سے 1993 سے 2006 کے درمیانی دور کا حساب مانگا تھا کہ اور لندن کے پارک لین اپارٹمنٹس کی مالک نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے کاغذات مانگے تھے۔

فواد چوہدری کے مطابق ‘نواز شریف نے پہلے خود کو بچانے کے اپنے بچوں کو ملوث کیا اور ان کے بیٹے نے بہن اور دادا کو ملوث کرلیا، شریف خاندان نے تینوں نسلیں خود ہی سامنے کھول کر رکھ دیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر سارا الزام اپنے دادا میاں شریف کے سر دھر دیا اور بتایا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ میں کہی گئی بات درست نہیں’۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‘حسین نواز نے بتایا کہ ہم نے لندن اپارٹمنٹس گلف اسٹیل یا سعودی عرب کی اسٹیل مل سے نہیں لگائے بلکہ جاسم فیملی سے تعلق رکھنے والے قطری شہری کے ساتھ سرمایہ کاری کرکے خریدے’۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے پاسپورٹ پر قطر کا کوئی ویزا نہیں، شریف خاندان نے ایسی سرمایہ کاری کی جس کا کوئی منی ٹریل موجود نہیں

SHARE

LEAVE A REPLY