پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کر دیا

0
650

فردوس شمیم نقوی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بات نہ مانی گئی تو اپوزیشن اجلاس اسمبلی احاطے میں کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 30 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کی نامزدگی نہیں ہوئی جو خلاف قانون بات ہے، اپوزیشن پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کا مطالبہ کرتی ہے،

کل ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی بات نہ مانی تو اجلاس چلانا مشکل ہوگا، اپوزیشن اجلاس ایوان کے بجائے اسمبلی کے احاطے میں کرے گی

SHARE

LEAVE A REPLY