فاطمہ بھٹو کی سادگی کے ساتھ شادی

0
924

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذولفقار علی بھٹو کی پوتی اور شہید مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے آج امریکی نوجوان سے شادی کر لی ہے- شادی کی تقریب 70 کلفٹن کراچی میں ہوئی- ذوالفقار جونیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کی تصدیق کر دی ہے-

باوثوق ذرائع کے مطابق شادی اور شادی کی تقریب انتہائی محدود پیمانے پر ہوئی جس میں 70کلفٹن کے ملازمین اور کچھ خاص افراد نے شرکت کی۔فاطمہ بھٹو کا نکاح 70کلفٹن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تاریخی لائبریری میں ہوا۔

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے جس کا نام گراہم ہے۔ذرائع کے مطابق گراہم نے اسلام قبول کر کے اپنا نام جبران رکھا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے چالیس سال کی عمر میں شادی کی ہے۔ فاطمہ بھٹو کی پیدائش کابل میں ہوئی جب انکے والد ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف تھے۔

فاطمہ بھٹو جب تین سال کی تھی تو والدین میں علیحدگی ہونے کے بعد فاطمہ بھٹو والد کے ساتھ رہی اور کئی ممالک میں در بدر بھی ہونا پڑا اور ایک خاص عرصہ شام میں بھی گزارا جس کی وجہ سے انہیں انگلش اردو کے علاوہ عربی اور فارسی پر عبور حاصل ہے ۔

فاطمہ بھٹو لکھاری بھی ہیں اور ایورڈ وننگ فکشن ناول تصنیف کرچکی ہیں ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم جبران کے نکاح کی مختصر اور سادہ تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں ہوئی۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ موجودہ حالات میں تقریب دھوم دھام سے ہو، لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گراہم نے اسلام قبول کر کے اپنا نام جبران رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY