پانچ عالمی ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے چھٹا عالمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

0
1464

پانچ عالمی ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے چھٹا عالمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کو یہ ایوارڈ امریکی تنظیم دی جیر آف ہیرو پراجیکٹ کی طرف سے خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے بے مثال خدمات پر دیا گیا ہے، نایاب علی پاکستان سے پہلی شخصیت ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ دنیا بھر میں اُن لوگوں کو دیا جاتا ہے جو خطرات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانی حقوق کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

نایاب علی نے انسانی حقوق کے لیے کام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج پیش کیا، نایاب علی کو اس سے پہلے بھی 5 ایوارڈ مل چکے ہیں۔

نایاب علی اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، اُن کے حقوق کے لیے قانون سازی میں مشاورت اور دیگر امور میں بھی پیش پیش رہیں۔

نایاب علی گزشتہ 12 برس سے خواجہ سراؤں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے سرکاری اداروں کو تکنیکی مدد فراہم کر رہی ہیں۔

نایاب علی نے پنجاب یونیورسٹی سے نباتیات میں بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا ہے۔

نایاب علی نے اپنی کمیونٹی کے دیگر افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک کی بہترین انداز میں خدمت کرسکتے ہیں اور ایک شہری کے طور پر یہ ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

نایاب کی بیٹی علیشا اور بہن عائشہ بھی ٹرانس جینڈر ہیں۔ علیشا ایم فل اسکالر جبکہ عائشہ وزارت انسانی حقوق میں کام کرتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY