استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا معاشی و سیاسی مضبوطی کے لیے پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کی اشدضرورت ہے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنےبیان میں کہا عام انتخابات کےانعقادسے پاکستان آج ایک نئی سمت طے کرے گا،معاشی و سیاسی مضبوطی کےلیےپاکستان کو ایک مضبوط اورمستحکم حکومت کی اشدضرورت ہے، میاں نواز شریف کا آئی پی پی امیدوار کو ووٹ دینے پر شکریہ ۔

انشا اللہ، 8فروری کے بعد ملک میں آئندہ دور ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے اور دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔ آمین

SHARE

LEAVE A REPLY