سپریم کورٹ: مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس

0
592

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی عدم حاضری پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آ رہے، وہ آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے۔

یاد رہے سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر آج کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پرویز مشرف کی واپسی کی فلائٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وہ کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈیریکٹ فلائٹ سے پاکستان لینڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پرویز مشرف کو وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے پر اے پی ایم ایل چیف جسٹس کی شکر گزار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY