پی ٹی آئی کا ایک اور یو ٹرن۔ ڈسکہ انتخابات

0
639

حکمران جماعت تحریک انصاف نے ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسکہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وہاں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، تاہم قانونی چارہ جوئی پی ٹی آئی کا حق ہے اور اپیل کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏ڈسکہ ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا لیکن فاتح امیدوار کو حلقے کی نمائندگی سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY