ریڈیو پاکستان کو مصنوعی تنفس کی مشین پر ڈال دیا گیا ہے اور اسکے سو فیصد ذمیدار ڈی جی ریڈیو سیکرٹری اطلاعات وزیر اطلاعات اور اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ ہے۔ ان ظالم لوگوں کے پاس اپنی شاہ خرچیوں کے لیئے سارے پیسے موجود ہیں لیکن ملک کے عوام اور خاص طور پر ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور مجبور و مظلوم پنشنرز کے لیئے کچھ نہیں،
حکومت کی رٹ کی یہ حالت ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پس پشت ڈال دیے گئے
ریڈیو پاکستان ملازمین تنخواہوں، پینشن، یومیہ مشاہرہ سے دو ماہ سے محروم ہیں اورریڈیو پاکستان سے سبکدوش ملازمین کو تین سال سے کمیوٹیشن نہیں ملی، ملازمین کی ہائرنگ، میڈیکل بند ہے
منگل تیس مئی کوریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج شاہراہ دستور پر جاری رہا مظاہرین میں بزرگ پنشنرز اور خواتین بھی شامل تھیں
ریڈیو پاکستان کشمیر کاز، پاکستان کا بیانیہ دنیا میں پھیلا رہا ہے، لیکن ریڈیو ملازمین کا کوئی پرسان حل نہیں، ریڈیو ملازمین تنگ آمد بجنگ آمد ہیں اس احتجاج میں ریڈیو ملازمین کے ڈی جی ریڈیو، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری خزانہ مردہ باد کے نعرے لگے اور برطرف کرنے کا مطالبہ ہوا ، برطرف کرو، ڈی جی ریڈیو برطرف کرو، ریڈیو ملازمین کے نعرے تھے کہآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر معاملہ پر مداخلت کریں، مسائل حل کروائیں،وزیر اعظم نے 25 مئی کو بلوائیوں کے ہاتھوں جلنے والے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا
ریڈیو سی بی اے یونین وزیراعظم نے ریڈیو ملازمین کی آواز سنی اور 48 گھنٹوں میں تنخواہیں، پنشن دینے کا اعلان کیا۔ لیکن سیکرٹری جنرل سی بی اے محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ریڈیو ملازمین، پنشنرز کو ان کا حق نہیں دے رہے،محمد اعجازنے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ریڈیو پاکستان طاھر حسن، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سہیل علی خان کو فی الفور برطرف کیا جائے
ریڈیو ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈی جی ریڈیو طاھر حسن نالائق، بدعنوان اور ورکر کش آدمی ہے، من پسند لوگوں کو نواز رہا یے، بعد ازاں ریڈیو ملازمین، پنشنرز، یومیہ مشاہرہ والے صداکار اور دیگر نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا پولیس نے مظاہرین کو زبردستی آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے کچھ دیر رکنے پر اکتفا کیا اور طے ہوا کہ جب تک ہمارے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا، ریڈیو سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دیں گے
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
وفاقی سیکٹری خزانہ نے وزیر اعظم شھباز شریف کے احکامات کو دوسری دفعہ ہوا میں اڑا دیا
آج منگل کو ریڈیو یونین کی جانب سے شاہراہ دستور پر کام بند کرو احتجاج کا اعلان کر دیا
وزیر اعظم شھباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے پر 25 مئی کو تمام ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہیں پینشن 48 گھنٹوں میں ادا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔5 دن گزرنے کے باوجود وفاقی سیکرٹری فنانس نے وزیر اعظم شھباز شریف کے احکامات ماننے سے انکار دیا
تفصلات کے مطابق آج وزارت فنانس میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعظم شھباز شریف کے ریڈیو ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں ادائیگیوں سے متعلق فیصلا نا ہوا
ذرایع کے مطابق سیکٹری فنانس نے ریڈیو ملازمین کی ادائیگیوں سے متعلق وزیر اعظم کے اعلان پر عمل کرنے سے انکار کر دیا
سیکٹری فنانس کے اس رویے سے متعلق آج منگل کو ریڈیو پاکستان کی تمام یونین کی طرح سے شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان کر دیا














This is a correct protest.