پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گیا اور تسلسل سے تیسری جمہوری حکومت میں انتقال اقتدار آخری مراحل میں داخل ہو گیا جو کل حلف اٹھانے کے بعد مکمل ہو جائے گا
قومی اسمبلی میں جمعے کے روز کے اہم اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب ہوا جس میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو پارلیمان میں قائد ایوان منتخب کر لیا گیا اور وہ ملک کےبائیسویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔ انہوں نے اس مقابلے میں ن لیگ کے شہباز شریف کو شکست دی
عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے
پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا
نتائج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان نے احتجاجی نعرے لگائےجسکی وجہ سے اجلاس کی کاروائی جاری نہ رہ سکی اور اس احتجاج میں پیپلز پارٹی نے شرکت نہیں کی
پیپلز پارٹی تھوڑی ہی دیر کے بعد ایوان کو چھوڑ کے چلی گئی
جب صورت حال قابو سے باہر ہونے لگی تو سپیکر نے اجلاس پندرہ منٹ کے لیئے ملتوی کر دیا












