فرانس نے واضح کیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیوں کا نفاذ ممکن ہے، اگر اُس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بات چیت میں پیش رفت سامنے نہ آئی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے کہا کہ پیرس حکومت مذاکرات بے نتیجہ رہنے کی صورت میں پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق بعض سفارت کاروں کا خیال ہے کہ فرانس اور برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین کے چند دوسرے ممالک تہران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY